ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے سلسلے میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا ہے،ڈپٹی کمشنر ملتان

جمعہ 27 جون 2025 16:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے سلسلے میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے لیے ضلعی کنٹرول روم میں براہ راست جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کنٹرول روم میں تمام محکموں کے افسران کی 24 گھنٹے ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے،اہم جلوسوں کے روٹس کو گوگل میپ پر ٹیگ کر کے مکمل مانیٹرنگ کا نظام بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روٹس پر لگائے گئے ہیلتھ کیمپ، واش رومز اور فلیش پوائنٹس بھی گوگل میپ سے لنک ہیں۔کنٹرول روم کے ذریعے ہر پوائنٹ کی لوکیشن اور صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلال پور اور شجاع آباد کے جلوسوں کی نگرانی بھی ملتان کنٹرول روم سے کی جائے گی،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ایکشن کے لیے الرٹ ٹیمیں تعینات ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری شکایات یا اطلاع کے لیے براہ راست کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :