ڈیرہ اسماعیل خان،تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں فائرنگ سے پیر کاشف شاہ گیلانی جاں بحق، ملزم گرفتار

جمعہ 27 جون 2025 17:17

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں پیش آیا، جہاں پیر کاشف شاہ گیلانی اپنے دوست محمد وزیر کے ساتھ کار میں سوار تھے۔ دریائے سندھ کے کنارے واقع ٹی غفارے والی پر ملزم نے تیس بور سے فائرنگ کرکے پیر کاشف کو قتل کردیا۔

مقتول کے سالے سمیع اللہ شاہ گیلانی کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تاہم قتل کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوسکی۔ مقتول کاشف شاہ اور ملزم محمد وزیر ولد محمد امیر سکنہ جھوک مہسے جائے وقوعہ پر اکھٹے موجود تھے۔ واقعے کے بعد مقتول کے سالے سمیع اللہ نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملنے پر وہ موقع پر پہنچے، جہاں کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر پیر کاشف خون میں لت پت جاں بحق پائے گئے، جبکہ ملزم محمد وزیر ہاتھ میں پستول لیے گھبرایا ہوا موجود تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم سے چھینی گئی پسٹل کے میگزین میں چار کارتوس بھی برآمد کیے۔ مقتول پیر کاشف شاہ گیلانی معروف روحانی شخصیت پیر عبدالوہاب شاہ گیلانی کے صاحبزادے، پیر تاج علی شاہ (کانیگرم ماما باغ) کے بھتیجے اور پیر عدنان شاہ گیلانی (ایڈووکیٹ) کے چھوٹے بھائی تھے۔پولیس نے ملزم سے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے اور واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔\378