تھانہ مچنی گیٹ پولیس کی کارروائی، سنیچنگ اور لفٹنگ میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتار

جمعہ 27 جون 2025 18:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے سنیچنگ اور لفٹنگ میں ملوث خطرناک گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ دوران تفتیش ملزمان سے مسروقہ 18عدد موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں گلزار اور حارث شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران ٹریس کیا گیا، جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملزمان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :