آئل ٹینکر جمبر لنک کینال میں گر گیا، ڈرائیور کی تلاش جاری

جمعہ 27 جون 2025 21:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) جمبر کے قریب بی ایس لنک کینال پر ایک آئل ٹینکر گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس، ریسکیو 1122 اور ضلعی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مشترکہ کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ڈی ایس پی موٹروے افضل مجید موقع پر موجود ہیں اور تمام ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی اور نگرانی کے باعث سڑک مکمل طور پر کلیئر کر دی گئی ہے اور ٹریفک کی روانی بحال ہے۔ریسکیو اداروں کی مدد سے آئل ٹینکر کو نہر سے نکال لیا گیا ہے تاہم ڈرائیور کی تلاش تاحال جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق حادثے کے مقام پر تمام احتیاطی اقدامات جاری ہیں تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔