وسطی افریقا کے ایک اسکول میں بھگدڑ مچنے سے امتحان دینے والے 29 طالبعلم ہلاک

جمعہ 27 جون 2025 22:38

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وسطی افریقا کے ایک اسکول میں بھگدڑ مچنے سے امتحان دینے والے 29 طالبعلم ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول میں بھگدڑ اس وقت مچی جب اسکول کے قریب ایک دھماکے کے آواز سنی گئی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ بجلی کے ٹرانسفارمر میں ہوا تھا۔ دھماکے کی آواز اور دھوئیں سے اسکول میں موجود 6 ہزار طالبعلموں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سب اِدھر ادھر بھاگنے لگے خارجی دروازہ چھوٹا ہونے کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 29 بچے مارے گئے جبکہ 280 زخمی ہوگئے۔ وسطی افریقا کے صدر نے ملک میں قومی سوگ کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :