ضلعی انتظامیہ کی آتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کوریلیف پیکجز کی فراہمی

جمعہ 27 جون 2025 22:44

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) بٹگرام کی ضلعی انتظامیہ نےآتشزدگی سے متاثرہ خاندانوں کوریلیف پیکج فراہم کردیا۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربٹگرام نے بٹگرام گاؤں میں آتشزدگی سے متاثرہ مکانات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آگ سے گھروں کو کافی نقصان پہنچا ہے، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے متاثرہ خاندانوں کو ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی جانب سے ریلیف پیکیج جس میں ٹینٹ، کچن سیٹ، میٹریس اور دیگر ضروری سامان شامل تھا فراہم کیا اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :