ایمل ولی کی سوات سیلابی ریلے میں معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت ،قتل عام قرار دے دیا

جمعہ 27 جون 2025 19:45

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) رہنماء اے این پی ایمل ولی خان نے سوات سیلابی ریلے میں معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قتل عام قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں ایمل ولی نے کہا کہ این ڈی ایم ای نے جب پیشگی الرٹ جاری کردیا تو صوبائی حکومت نے حفاظتی اقدامات کیوں نہ اٹھائے ،پانی میں پھنسے لوگوں کو بروقت ریسکیو کیوں نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا ریسکیو 1122کی مشینری صرف اسلام آباد پر چڑھانے کیلئے ہے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کو شدید انتظامی بحران قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی ذمہ دار نااہل حکومت اور وزیراعلی ہیں۔