yمدینہ مارکیٹ شاہ عالمی چوک میں آتشزدگی، بجلی کی سپلائی بند

ئ*فوارہ چوک فیڈر سے بجلی کی سپلائی حفاظتی اقدام کے طور پر بند، بحالی کا کام جاری ہے ّلیسکو ٹیموں کا ایکشن، متاثرہ مقام کلیئر ہوتے ہی بجلی کی بحالی مکمل کر دی جائے گی، حکام

جمعہ 27 جون 2025 19:55

م*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)شاہ عالمی چوک کے قریب مدینہ مارکیٹ میں اندرونی خرابی کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے کے باعث لیسکو حکام نے فوری حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے فوارہ چوک فیڈر سے بجلی کی سپلائی بند کر دی۔ترجمان لیسکو کے مطابق، لیسکو کی فیلڈ ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ مقام پر بجلی کی بحالی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ جیسے ہی متعلقہ مقام کلیئر ہوگا، بجلی کی سپلائی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ حفاظتی نقطہ نظر سے متاثرہ مقام سے دور رہیں تاکہ لیسکو کا عملہ بلا رکاوٹ اپنا کام مکمل کر سکے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق، واقعے کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے شہری آئی آر او شاہ عالم گیٹ سب ڈویژن داتا دربار سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :