Live Updates

چیئرمین ضلعی کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری کی مون سون کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت

جمعہ 27 جون 2025 20:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) چیئرمین ضلعی کونسل لاڑکانہ اعجاز احمد لغاری نے ایمرجنسی مون سون 2025ء میں بارشوں اور مٹی کے طوفان سے متعلق کی گئی پیش گوئیوں کی روشنی میں فوری اقدامات کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں، چیئرمینوں، چیف میونسپل آفیسرز، ٹاؤن آفیسرز اور یونین کونسل سیکریٹریز کو فوری طور پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالیوں کی صفائی کی جائے، کچرا اور ملبہ ہٹایا جائے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے، اس کے علاوہ سڑکوں پر مین ہولز کو درست طریقے سے ڈھانپا جائے، شہروں اور دیہی علاقوں میں سائن بورڈز، بل بورڈز کو دوبارہ صحیح طریقے سے مضبوطی سے نصب کیا جائے۔

مزید یہ کہ ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشنز کو بارش کے پانی کے نکاس کے لیے درست طریقے سے مضبوط بنایا جائے اور مون سون کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورت میں پمپنگ اسٹیشن پر جنریٹر وغیرہ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کے دوران ملیریا یا ڈینگی پر قابو پانے کے لیے گاڑیوں اور فوگر مشینوں کے ذریعے فوری طور پر اسپرے کیا جائے اور اس حوالے سے تمام سامان ہر لحاظ سے تیار رکھا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کا سامنا کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ افسران کو ایک بار پھر ہدایت دی جاتی ہے کہ اوپر بیان کردہ سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی ناگوار ممکنہ صورتحال سے بچا جا سکے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات