ٹرمپ انتظامیہ کا دباو، صدر یونیورسٹی آف ورجینیا بھی مستعفی

ہفتہ 28 جون 2025 11:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)امریکا کی وفاقی حکومت کے دباو پر یونیورسٹی آف ورجینیا کے صدر جیمز رائن کو عہدے سے استعفی دینا پڑگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جیمز رائن نے یونیورسٹی آف ورجینیا کی کمیونٹی کے نام پیغام میں کہا کہ وہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ آگاہ کر رہے ہیں کہ انہوں نے بطور یونیورسٹی صدر استعفی دیدیا۔انہوں نے کہا کہ وہ جس بات پر یقین رکھتے ہیں اس کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔رائن سات برس سے یونیورسٹی کے صدر تھے تاہم ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تنوع، مساوات اور شمولیت سے متعلق پالیسی کی مخالفت کے سبب انہیں شدید دباو کا سامنا تھا اور محکمہ انصاف نے رائن کوخط بھیج کر معاملے پر وضاحت طلب کی تھی۔

متعلقہ عنوان :