Live Updates

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ایک خاتون جان سے گئی، 20 زخمی

ہفتہ 28 جون 2025 12:20

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں کے ایک سلسلے میں ایک خاتون ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے کہا کہ ان میں سے کئی کو حزب اللہ کے فوجی مقام کی تعمیر نو کی کوششوں کا پتہ لگانے کے بعد نشانہ بنایا ہے۔ لبنان نے اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نومبر سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر خاص طور پر جنوب میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان حملوں میں جانی نقصان ہوا ہے۔اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ حزب اللہ کو جنگ کے بعد اپنی صلاحیتوں کو دوبارہ بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایک اسرائیلی ڈرون نے شہر نبطیہ میں رہائشی عمارت میں ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات