ہری پور میں سابق عداوت پراغواء کرنے والے2 ملزمان کو کھلابٹ پولیس نے گرفتار کر لیا

ہفتہ 28 جون 2025 12:45

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ہری پور میں سابق عداوت پر سٹی پولیس کی حدود سے نوجوان کو اغواء کرنے والے دو ملزمان کو کھلابٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈالڑی چینتری کے رہائشی نوجوان شرافت کو سابق عداوت پر اغواکرنے والے ملزمان ناصر اور باسط ساکنان پودرہ ڈالری کو پولیس تھانہ کھلابٹ نے گرفتارکر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ملزمان ناصر اور باسط اپنے مخالف نوجوان کو دن دیہاڑے اڈہ دربند سے اپنی گاڑی ایف ایکس میں اغوا کر کے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ دربند پولیس نے انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :