
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ ،شہریوں کے مثبت تاثرات پر انچارج اور عملہ کو شاباش ،مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین
ہفتہ 28 جون 2025 13:03

(جاری ہے)
شہریوں نے کہا کہ اب انتظار نہیں کرنا پڑتا، باری جلد آجاتی ہے۔ شہریوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے اظہار تشکر بھی کیا اور کہا کہ عملہ بھی بہت تعاون کرتا ہے، آپ کے آنے سے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں۔
وزیرداخلہ نے شہریوں کے مثبت تاثرات پر نادرا میگا سنٹر کے شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ دورے کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے ویٹنگ ایریا اور مختلف کاونٹرز پر جاکر شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل بھی پوچھے اور شہریوں کے شناختی کارڈز سے متعلق مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید خودکار مشین کا معائنہ بھی کیا اور خودکار شناختی کارڈ نمبر کے اندراج اور فنگر پرنٹس کے ذریعے خودکار نظام کے طریقہ کار کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس سنٹر آکر خوشی ہوئی کہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہیں ہو رہی ۔ نادرا سنٹر میں بغیر انتظار کام ہونا خوش آئند ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کے لئے ہر سطح پر آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ مکالمے اور عالمی سفارت کاری کا مرکز، اینالینا بیئربوک
-
افغانستان میں انٹرنیٹ کی بحالی کا یو این کی طرف سے خیرمقدم
-
انسانی حقوق کمشنر کا لبنان میں مستقل جنگ بندی کی اہمیت پر زور
-
امدادی کارروائیاں: یو این ہوائی جہاز وہاں اڑتے ہیں جہاں کوئی اور نہیں
-
بانی پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیا جائےگا
-
جنید اکبر کو پی اے سی سے ہٹوانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان سے استعفے دلوائے گئے
-
برطانیہ سے 2022 میں چوری کی گئی قیمتی گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف
-
سپورٹ پرائس اور خریداری نہ کرنے کے باعث گندم کی پیداوار کم ہو گئی، وزیراعلی سندھ
-
شہباز حکومت کا عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
دنیا بھوک کا شکار غزہ کے بچوں کو مایوس کر رہی ہے، امدادی ادارے
-
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گالم گلوچ بریگیڈ ہے،علی امین کو ڈیڑھ سال سے گالیاں پڑ رہی ہیں
-
پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے 139 پلیٹ فارم پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.