ڈپٹی کمشنر نے امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا دورہ کیا

ہفتہ 28 جون 2025 15:01

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃالعین میمن کا اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا کے ہمراہ خانگڑھ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نواحی قصبہ خانگڑھ میں امام بارگاہ مہدی شاہ اور آستانہ کربلا کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے دوران جلوس روٹس پر سکیورٹی ،لائٹس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے امام بارگاہ انتظامیہ سے ملاقات کی اور انہیں مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔\378