محرم الحرام کے حوالے سے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

ہفتہ 28 جون 2025 15:53

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) محرم الحرام کے حوالے سے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جلوسوں کی سیکیورٹی اور دیگر اقدامات کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تمام محکموں نے اپنے اپنے متعلقہ کام شروع کر دیے ہیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کو محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میونسپل افسران، ریسکیو، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، ضلع پولیس، ٹریفک پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک تمام محکموں نے محرم الحرام کے حوالے سے اپنی تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ تمام ضروری محکموں کے فوکل پرسن کنٹرول روم میں چوبیس گھنٹے موجود رہیں گے ۔\378