
سانحہ سوات، ریور بیڈ میں ہر قسم کی مائننگ پر پابندی عائد، ہوٹلوں سمیت ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
ریسکیو ٹیمیں تمام دریاؤں پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی، دریاؤں کے کنارے اور اندر تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے
فیصل علوی
ہفتہ 28 جون 2025
16:05

(جاری ہے)
اے ڈی سی ریلیف کا دفتر رسپانس سینٹر قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ عوام کو دریاؤں سے دور رکھنے کی ذمہ داریاں بھی انجام دی جائیں گی۔
ریسکیو ٹیمیں تمام دریاؤں پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی۔ پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سیاحوں اور شہریوں کو دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے مطلع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں ریسکیو کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ایریگیشن کے پیشگی وارننگ نظام کا ازسر نو جائزہ لے کر اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ملاکنڈ ڈویژن میں تمام دریاؤں کی مؤثر نگرانی کیلئے ریسکیو، پولیس اور انتظامیہ گشت پر مامور ہوں گے۔چیف سیکریٹری کے مطابق اے ڈی سی ریلیف کے دفتر میں تمام متعلقہ محکموں کے اہلکار اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔ ریسکیو ٹیموں کو ڈرونز، لائف سیونگ جیکٹس اور دیگر جدید آلات سے لیس کیا جا رہا ہے۔اجلاس کے اختتام پر دریائے سوات سانحہ میں جابحق افراد کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی۔ اور ریسکیو کو 3 میسنگ افراد کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزدریائے سوات پورے خاندان سمیت اٹھارہ سیاحوں کو بہالے گیا تھا۔ ڈیڑھ گھنٹے منہ زور موجوں کے درمیان پھنسے بچے عورتیں اور جوان جان بچانے کیلئے چٹان پر چڑھ کر مدد کا انتظار کرتے رہے اور خودہی ایک دوسرے کوبچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بے رحم موجیں ایک ایک کرکے سب کوبہالے گئیں تھیں۔بچے سیلفی لینے آگے گئے تھے کہ اچانک سیلابی ریلا آ گیا تھا۔ حادثے کا شکار خاندان کے مطابق متاثرہ خاندان گھر سے ناران کاغان جانے کیلئے نکلا،راستے میں سوات جانے کا پروگرام بن گیاتھا۔بعدازاں آج صبح سیالکوٹ میں گزشتہ روزدریائے سوات 2میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ماں اور 2بیٹیوں کی نمازجنازہ ادا،مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیاتھا۔ علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔ایک ہی گھر سے 3 جنازے اٹھنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیاتھا۔تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں 2 بہنوں اور والدہ کی نماز جنازہ 9 بجے دارالعلوم مدنیہ ڈسکہ کلاں میں اوربھائی ایان، بہن آئمہ کی نماز جنازہ ساڑھے 9 بجے سمبڑیال روڈ عید گاہ پر ادا کی گئی، 2 بہنوں عجوہ اور میرب کی نماز جنازہ 10 بجے نور مسجد کے باہر کالج روڈ پر ادا کی گئی تھی۔تینوں ماں بیٹیوں کوسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیاتھا۔ایک ہی گھر میں 3 میتیں پہنچائی گئیں تو کہرام مچ گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد افسوس اور تعزیت کا اظہار کرنے متاثرہ خاندان کے پاس پہنچی اس افسوس ناک واقعہ پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے قیامت برپا کردی، مختلف واقعات میں 146 افراد جاں بحق
-
امدادی کارروانیوں میں حصہ لینے والا خیبرپختونخواہ حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 3افراد شہید
-
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹرامدادی سرگرمیوں کے دوران لاپتہ ہوگیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیرآعلی پرویزملک کی ملاقات، پٹرولیم ڈویژن سے متعلق امورپرگفتگو
-
وزیراعظم سے اویس احمد لغاری کی ملاقات،پاور ڈویژن سے متعلق امور سمیت ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم سے حنیف عباسی کی ملاقات، پاکستان ریلوے سے متعلق امورپر گفتگو
-
پاکستان دنیا میں ذیابیطس کی سب سے زیادہ شرح والا ملک بن گیا
-
لاہور میں ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ،4 نئے کیسز رپورٹ
-
سی ٹی ڈی کے دائرہ کار میں اضافہ ،قبائلی علاقوں میں امن و امان کیلئے خدمات دے گی
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ ، غربت کی شرح 45 فیصد تک جا پہنچی
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ایک اور اعزاز ، جاپان گورنمنٹ کی سرکاری دورہ کی خصوصی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.