مریضوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب

ہفتہ 28 جون 2025 17:02

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نادیہ ثاقب نے کہا کہ مریضوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی یقینی فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جائے مریضوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے، ہسپتال میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل عارفوالا کے اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈزکا دورہ کیا اور مریضوں کے لواحقین سے علاج ومعالجہ کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر سید عثمان شاہ ودیگر اسٹاف بھی موجودتھا۔\378

متعلقہ عنوان :