ڈی جی نیب لاہور کی عہدہ سنبھالنے کے بعد لاہور بیورو میں پہلی کھلی کچہری ، متاثرین کی دادرسی کے احکامات

اربوں روپے فراڈ میں ملوث پونزی سکیموں ،جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف علمِ جہاد بلند کر رکھا ہے‘غلام صفدر شاہ

ہفتہ 28 جون 2025 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے ڈائریکٹر جنرل غلام صفدر شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نیب لاہور بیورو میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں پونزی سکیموں اور مبینہ جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے شکار متاثرین نے دادرسی کیلئے بھرپور شرکت کی۔ ڈی جی نیب لاہور نے تمام متاثرین کو سنا اور موقع پر ہی دادرسی کیلئے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے کھلی کچہری میں موجود متاثرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے عوام سے دھوکہ دہی کے مرتکب عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کئے ہیں جن پر مِن و عن عملدرآمد کروایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی اولین ترجیح متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہے تاہم ’’عوام دوست نیب‘‘کے ویژن کی ترویج کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اربوں روپے فراڈ میں ملوث پونزی سکیموں ،جعلی ہائوسنگ سوسائٹیوں کیخلاف علمِ جہاد بلند کر رکھا ہے، عوام اصل اور نقل میں پہچان کریں۔

متعلقہ عنوان :