ساہیوال، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے مرتکبدو نوجوانوں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج

ہفتہ 28 جون 2025 18:20

سا ہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں دو نوجوانوں اللہ دتہ اور حافظ عبدالناصر کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق چک 105 بارہ ایل کے اللہ دتہ جوئیہ شیخ نے چک 50بارہ ایل میں ایک مذہبی منافرت پھیلانے کی فیس بک 0345-7430552موبائل پر ویڈیو وائرل کی جس میںمذہبی منافرت پھیلانے اور صحابہ گستاخی کامواد تھا۔

(جاری ہے)

حسیب ٹاؤن کے حافظ عبدالناصر نے اپنے فیس بک اکیڈمی ساہیوال کے عنوان سے وائرل کی جس میں توہین آمیز کلمات چک 88 بارہ ایل میں وائرل کیے جس میں مذہبی تفرقہ بازی کی سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل کی ۔پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے ریاض احمدسب انسپکٹرکی مدعیت میں اللہ دتہ جوئیہ اور حافظ عبدالناصر کے خلاف دو مقدمات 295 اے، 298 اے اور 11 پیکا ایکٹ کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔