عمرکوٹ میں شادی شدہ خاتون کی گھر سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

ہفتہ 28 جون 2025 18:30

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) عمرکوٹ میں شادی شدہ خاتون کی گھر سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔عمرکوٹ کے قریب دڑیلو موری کے گاؤں ذاکر لاشاری میں 28 سالہ خاتون پونم زوجہ پریم کولہی کی گھر کے اندر چھت سے پھندہ لگی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر ضلعی اسپتال عمرکوٹ پہنچایا،خاتون کے شوہر پریم کولہی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ گھروں کے قریب کھیتوں میں کام کرنے گئے ہوئے تھے، بیوی گھر پر اکیلی تھی ان کی غیر موجودگی میں نامعلوم وجوہ کی بناء پر اس نے گلے میں رسی کا پھندہ لگا کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی ان کا کسی پر کوئی شک نہیں۔

خاتون تین بیٹیوں کی ماں تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ خودکشی کی تحقیقات جاری ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد خودکشی کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔\378

متعلقہ عنوان :