نوشہرہ، پولیس مقابلہ، اشتہاری جاں بحق، ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 28 جون 2025 18:40

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)نظامپور پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ تبادلے میں اشتہار ی جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نظامپور حاجی محمد خان اپنی دیگر پولیس نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر رہے تھے کہ ایس ایچ او تھانہ نظامپور کو اطلاع ملی کہ نظامپور کے علاقہ چارپانی میں واقع سید احمد کے ویران مکان میں ملزم اشتہاری فرہان شاہ ولد فرمان شاہ اپنے دوسرے ساتھی سیف اللہ ولد میر افسر کے ہمراہ موجود ہیں ایس ایچ او تھانہ نظامپور حاجی محمد خان نے اطلاع مصدقہ پاکر اپنی دیگر پولیس نفری کے ہمراہ نظامپور کے علاقہ چارپانی میں واقع سید احمد کے ویران مکان پر ملزم اشتہاری فرہان شاہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ زنی کی اس دوران ملزم اشتہاری فرہان شاہ اور انکے ساتھی سیف اللہ نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہوئے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے اپنی خود حفاظت کے لیے فائرنگ شروع کردی تو اس سے فرہان شاہ ولد فرمان شاہ لگ کر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم اشتہاری کا دوسرا ساتھی سیف اللہ ولد میر افسر لگ کر زخمی ہوگیا سیف اللہ ولد میر افسر ساکن چارپانی نظامپور کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر کے انکو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ایس ایچ او تھانہ نظامپور حاجی محمد خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔