شاعر و ادیب شیرین زادہ یوسفزئی آبائی قبرستان میں سپردِ خاک

ہفتہ 28 جون 2025 18:40

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)قوم پرست و ترقی پسند رزہنماء، شاعر اور ادیب شیرین زادہ یوسفزئی انتقال کرگئے انہیں ہفتے کے روز اپنے آبائی قبرستان واقع موضع زروبی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ، مرحوم کی رسم قل کل بروزِ پیر ادا کی جائے گی ، دریں اثنا اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے شیرین زادہ یوسفزئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو پارٹی اور کارکنوں کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم پارٹی کے وفادار ، غیرت مند اور اصول پسند دوست تھے ، اپنے اصولوں ، عوام دوستی اور نظریاتی معاہدے کی وجہ سے پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھا ،ہمیشہ ظلم و جبر اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی تھی ، اے این پی کی قیادت اور ورکرز اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور سوگواروں کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :