خانیوال،ترقیاتی کاموں بارے صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے آن لائن اجلاس

ہفتہ 28 جون 2025 18:50

خانیوال 28 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرصدارت اسسٹنٹ کمشنرز کا آن لائن اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شاہد رحمٰن موجود جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز سنبل جاوید، ساجدہ رزاق،رانا عامر لیاقت،زوہیب شفیع نےآن لائن شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں،تعمیراتی کاموں کے معیار کی چیکنگ پر فوکس کیا جائے۔جوائنٹ اتھارٹی کی کنسڑکشن سائٹس پر سب انجینئرز کی کام معیار کی پڑتال کیلئے ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔اجلاس میں ضلع کی تحصیلوں کی ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :