ملتان پولیس نے 15 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 28 جون 2025 19:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ملتان پولیس تھانہ بی زیڈ نے 15 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث ملزم ابوذر غفاری کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی گلگشت سیف اللہ گجر، ڈی ایس پی ارشد قیوم اور ایس ایچ او تھانہ محمد عبداللہ گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس بیسڈ معلومات کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا جو کہ طویل عرصے سے فرار تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔