پ*لاہور :کروڑوں کی چوری کی واردات، گھر کی مالکن ہی ماسٹر مائنڈ نکلی

ں*ڈرائیور سے مل کر خود ہی واردات کروائی، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس ح*گھر سے 1 کروڑ 6 لاکھ کی نقدی، 40 تولے سونا اور پستول برآمد، مقدمہ درج

ہفتہ 28 جون 2025 19:25

ث*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء)لاہور کے تھانہ ویمن ریس کورس کی حدود میں کروڑوں روپے مالیت کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا، گھر کی مالکن ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔ پولیس کے مطابق 1 کروڑ 6 لاکھ روپے کی نقدی اور 40 تولے سونے کی چوری میں خاتون نے خود ہی منصوبہ بندی کی۔ایس پی سول لائنز کے مطابق پولیس نے واردات میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں گھر کی مالکن اور اس کا ڈرائیور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خاتون نے گھر کے دیگر افراد کی غیر موجودگی میں ڈرائیور سے واردات کروائی۔ملزمہ نے واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی خود فراہم کیا، اور بعد ازاں سونا اور نقدی ایک خفیہ جگہ پر ڈرائیور سے لے کر اسے نظرانداز کر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے بعد میں ڈرائیور کا نمبر بھی بلاک کر دیا۔تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ پیسے اور سونے کی لالچ میں اس نے واردات کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے ملزمان سے کچھ نقدی، زیورات اور پستول برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔