آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ کا سانحہ سوات کے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت

ہفتہ 28 جون 2025 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ریجنل پولیس آفیسر(آر پی او)طیب حفیظ چیمہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد نے سوات سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے گھر جا کر اظہارِ تعزیت کیا اور اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ پوری قوم کے لیے ایک صدمہ ہے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :