
سنٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب
ہفتہ 28 جون 2025 20:00
(جاری ہے)
اس موقع پر افسران کے اہلِخانہ نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی، جو ایک خوش آئند اور باوقار روایت کا حصہ بنی۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی پانے والے افسران سے لیڈر شپ رول کے تحت بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کی بھرپور توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹو اور پولیس سروسز میں حالیہ ترقیوں کا عمل سخت جانچ پڑتال پر مبنی تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سول و پولیس افسران کے مابین موثر ورکنگ ریلیشن شپ کی بدولت پنجاب میں امن و امان، گورننس اورمعاشی استحکام کو فروغ ملا۔آئی جی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کی بہتری، فورس کی فلاح و بہبود اور جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ذاتی دلچسپی اور رہنمائی کلیدی حیثیت رکھتی ہے اور یہ سب اصلاحات انکے تعاون کے بغیر ممکن نہ تھیں۔ تقریب کے دوران سینئر پولیس افسران نے کھڑے ہو کر تالیاں بجا تے ہوئے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو انکی خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس افسران کی ترقی کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر چیف سیکرٹری کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی سی ڈی، رائٹ مینجمنٹ پولیس، سمارٹ سیف سیٹیز اینڈ پولیس سٹیشنز موجودہ حکومت کے مثالی اقدامات ہیں۔21ویں گریڈ میں ایڈیشنل آئی جی عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں طارق رستم چوہان،خرم شکور،شہزادہ سلطان، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) وسیم احمد خان، سید خرم علی اور ہمایوں بشیر تارڑ شامل ہیں۔ 20ویں گریڈ میں ڈی آئی جی عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں اسد سرفراز خان، کیپٹن (ر) محمد علی ضیا، محمد عمر فاروق سلامت، صاحبزادہ بلال عمر، مصطفی حمید ملک، محمد فواد الدین ریاض قریشی اورمحمد علی نیکوکارا شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز وقاص نذیر سمیت سینئر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.