
پاکستان نے ڈبلیو ایچ او، ایف اے او اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ون ہیلتھ یونٹ کا آغاز کر دیا
ہفتہ 28 جون 2025 20:40
(جاری ہے)
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزارتوں کے سینئر حکام، صوبائی حکام اور ترقیاتی شراکت داروں سمیت 70 سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد سلمان نے کہا کہ یہ این آئی ایچ کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ ون ہیلتھ سیکرٹریٹ کی میزبانی کرے گا۔ یہ اقدام ہماری بنیادی صلاحیتوں ، خاص طور پر نگرانی، لیبارٹری سسٹمز اور ورک فورس کی ترقی کے شعبوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا تاکہ ہم مستقبل میں کسی بھی وبائی خطرے کے لیے بہتر طور پر تیار رہیں۔ پاکستان کی یہ حکمت عملی قومی ایکشن پلان برائے صحت سلامتی (این اے پی ایچ ایس) اور بین الاقوامی صحت ضوابط (آئی ایچ آر) کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جس میں ون ہیلتھ کے نقطہ نظر کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسانوں میں پھیلنے والے 75 فیصد سے زائد نئے انفیکشنز جانوروں سے پھیلتے ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلی اور اینٹی مائکروبیل مزاحمت کے بڑھتے ہوئے خطرات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ ون ہیلتھ یونٹس مربوط بیماریوں کی نگرانی، ابتدائی انتباہی نظام، شعبہ جاتی ڈیٹا شیئرنگ، لیبارٹری کی صلاحیت اور ورک فورس کی تربیت کو مضبوط بنائیں گے۔ یہ یونٹس موجودہ حکومتی نظاموں کے اندر کام کریں گے اور واضح مینڈیٹ اور گورننس فریم ورک کے تحت چلائے جائیں گے۔ ایف اے او کی پاکستان میں نمائندہ فلورنس رولے نے کہا کہ پینڈیمک فنڈ ہمیں منصوبہ بندی سے عمل اور عہد سے مربوط کام کی طرف لے جاتا ہے۔ یہ جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے کنٹرول، خوراک کی حفاظت اور اینٹی مائکروبیل مزاحمت کے انتظام کے طویل المدتی اہداف کو عملی شکل دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر ڈیپنگ لو نے اس کوشش کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوویڈ۔ 19 وبائی مرض نے ہمیں یاد دلایا کہ مضبوط صحت کے نظام بنانا اب اختیاری نہیں رہا۔ ڈبلیو ایچ او پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پابند ہے تاکہ اگلے صحت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے جانیں بچائی جا سکیں۔ تقریب کے اختتام پر ایک قومی ون ہیلتھ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا مشترکہ عزم کیا گیا، جسے صوبائی سطح پر مربوط میکانزم کی مدد حاصل ہوگی۔ یہ ڈھانچے مختلف شعبوں میں مشترکہ کارروائی کے لیے مستقل پلیٹ فارم کا کام کریں گے۔ پینڈیمک فنڈ کے 18.7 ملین ڈالر کے علاوہ اس اقدام میں 4.1 ملین ڈالر کی مشترکہ مالی اعانت اور 49.7 ملین ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری بھی شامل کی گئی ہے، جو ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل کی تعمیر کے لیے قومی اور بین الاقوامی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.