گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ویت نام کے سفیرکی ملاقات

ہفتہ 28 جون 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ویتنام کے سفیرفام آنہ توان( Pham Anh Tuan)نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ویت نام کے سرمایہ کار صوبہ سندھ کے منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت، رہنمائی اور معاونت فراہم کرنے کے لیے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ملاقات میں ویت نام کے سفیرنے کہا کہ گورنر سندھ کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، خصوصا آئی ٹی کلاسز، 'امید کی گھنٹی اور راشن ڈرائیو جیسے فلاحی پروگرام معاشرتی خدمت کی عمدہ مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویتنام کے سرمایہ کار سندھ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔اس موقع پر ویتنام کے سفیر نے پرچم کشائی کی، بابائے قوم قائد اعظم کے تاریخی روم کا دورہ کیا اور شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔