ندیم افضل چن کی شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی مذمت

پاکستان پر امن ملک ،دہشتگردی کے واقعات ہر گز برداشت نہیں کریں گے، بیان

ہفتہ 28 جون 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہاکہ دھماکے میں13 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر شدید افسوس ہے،دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر شہداء کی قربانیاں کبھی نہیں بھولیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور دہشتگردی کے واقعات ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔