kفیصل آباد، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت

ش* گھنٹہ گھر چوک اور آٹھوں بازاروں کی اپ گریڈیشن کا پلان تشکیل دے دیا گیا

ہفتہ 28 جون 2025 22:35

؁ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گھنٹہ گھر چوک اور آٹھوں بازاروں کی اپ گریڈیشن کا پلان تشکیل دے دیا گیا ۔ منصوبہ کے تحت فیصل آباد کے دل گھنٹہ گھر کو جدید طرز پر خوبصورت بنایا جائے گا۔کمشنر مریم خان نے ڈویژنل،ضلعی انتظامیہ افسران کے ہمراہ گھنٹہ گھر کا دورہ کیا۔

نیسپاک ٹیم کی جانب سے اہم پراجیکٹ بارے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے فیصل آباد کے آٹھوں بازاروں میں آنے والے شہریوں اور تاجروں کو آمدورفت کیلئے بہترین ماحول دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے (فیصل آباد رینیسانس پراجیکٹ)شہر کی ازسرنو تعمیر و بحالی کے جامع منصوبہ بارے اجلاس کی صدارت بھی کی۔کمشنر کا کہنا تھاکہ گھنٹہ گھر چوک کی بحالی ورثے کو محفوظ بنانے اور شہری سہولیات میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تاریخی گھنٹہ گھر کو جدید رنگ دیا جا رہا ہے۔