ہمیشہ شرافت اور اصولوں کی سیاست کی ہے، کسی انسان کا قتل تو درکنار، ایک چڑیا کے بچے کو بھی پیاسا نہیں دیکھ سکتا، سینیٹر چوہدری تنویر خان

ہفتہ 28 جون 2025 23:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ شرافت اور اصولوں کی سیاست کی ہے، وہ کسی انسان کا قتل تو درکنار، ایک چڑیا کے بچے کو بھی پیاسا نہیں دیکھ سکتے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

چوہدری تنویر خان نے کہا کہ وہ خانہ کعبہ جا کر قسم دے سکتے ہیں کہ ان کا یا ان کے خاندان کا چوہدری عدنان قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اپنی ضمانت کی درخواست خود واپس لے کر پولیس کو گرفتاری دی تاکہ شامل تفتیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کر سکوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ان کی ضمانت ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔ چوہدری تنویر نے مزید کہا کہ چوہدری عدنان ان کا قریبی عزیز تھا اور اس کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اصل ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔