فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کرنے والے آئرش بینڈ کے کنسرٹ پر پابندی کا مطالبہ

نکاب نے سٹارمر کی تنقید اور برطانوی مخالفت کے باوجود گلاسٹنبری فیسٹیول میں پرفارم کیا،رپورٹ

اتوار 29 جون 2025 11:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)آئرش بینڈ نکاب کے اراکین نے گزشتہ مئی میں ایک کنسرٹ کے دوران آزاد فلسطین کا نعرہ بلند کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اوہانا کی جانب سے حزب اللہ کا جھنڈا دکھائے جانے کی فوٹیج اس وقت وائرل ہوئی جب شمالی آئرش کی جانب سے گزشتہ اپریل میں کیلیفورنیا میں کوچیلا ویلی میوزک اینڈ آرٹس فیسٹیول میں سٹیج پر فلسطینیوں کے حق میں پیغامات دکھائے گئے تھے۔

اس کا اختتام اسرائیل کو بھاڑ میں جائو۔ آزاد فلسطین کے الفاظ پر ہوا۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کی تنقید اور موسیقاروں کی جانب سے شو منسوخ کرنے کے دبا کے باوجود آئرش ہپ ہاپ بینڈ نکاب نے ہفتہ کو گلاسٹنبری فیسٹیول میں پرفارم کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ مئی میں لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے بینڈ لیڈر لیام اوہانا، جس کے سٹیج کا نام مو چارا ہے، پر نومبر 2024 میں ایک کنسرٹ کے دوران ایرانی حمایت یافتہ لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کی حمایت کرنے والا جھنڈا لہرانے کے شبہ میں دہشت گردی کے جرم کا الزام عائد کیا۔

(جاری ہے)

جون میں ان کے کیس کی سماعت کرنے والی لندن کی عدالت کے باہر جمع ہونے پر ان کے حامیوں نے آزاد فلسطین اور فری مو چارا کے نعرے لگائے۔ عدالت نے انہیں اگست میں مزید سماعت تک غیر مشروط ضمانت پر رہا کر دیا۔بینڈ کی فوٹیج بھی ایک پرفارمنس کے دوران سامنے آئی جس میں اہلکاروں کے قتل کا مطالبہ کیا گیا جس کے لیے بینڈ کے اراکین نے معذرت کرلی۔ سٹارمر نے جون میں اخبار دی سن کو بتایا کہ آئرش-انگلش ریپ گروپ نکاب کے لیے گلاسٹنبری فیسٹیول میں پرفارم کرنا نامناسب تھا۔

میوزک پروڈیوسر ٹوڈلا ٹی کے لیک ہونے والے اور دی گارڈین کے شائع کردہ ایک خط کے مطابق میوزک انڈسٹری کے تقریبا 30 سینئر عہدیداروں نے بھی نکاب کی شرکت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔تاہم جواب میں 100 سے زیادہ موسیقاروں نے بینڈ کی حمایت میں ایک عوامی خط پر دستخط کیے۔ نکاب کے ڈائریکٹر ڈین لیمبرٹ نے کہا کہ بینڈ کو اپنے شو کو منسوخ کرنے کے مطالبات کی توقع تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ سب سے زیادہ دبا گلاسٹنبری پر پڑے گا کیونکہ یہ ایک ادارہ ہے۔فیسٹیول کی منتظم ایملی ایوس نے گزشتہ بدھ کو وضاحت کی کہ یہ میلہ پوری دنیا کے فنکاروں کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سب کا استقبال ہے۔۔ نکاب کے ارکان نے کہا ہے کہ وہ حماس یا حزب اللہ کی حمایت نہیں کرتے۔اوہانا نے کہا کہ بینڈ کے ارکان سٹیج پر کردار پیش کر رہے ہیں اور یہ سامعین پر منحصر ہے کہ وہ اپنے پیغامات کی ترجمانی کریں۔ اس نے دی گارڈین کو بتایا کہ اس میں سے جو چاہو لے لو لیکن ہم اس طریقے کو تبدیل نہیں کریں گے۔