سول لائنز پولیس کی سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کی مدعیت میں جعلی وکیلوں کے خلاف کارروائی ،2نامزد افراد گرفتار

اتوار 29 جون 2025 13:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) سول لائنز پولیس نے سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کی مدعیت میں جعلی وکیلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو نامزد افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار شدگان وکلا کا یونیفارم پہن کر خود کو وکیل ظاہر کرتے تھے اور سادہ لوح سائلین کو جعلی مقدمات کے جھانسے میں ڈال کر لوٹتے تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور بار کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :