وادی نیلم،سردار عتیق احمد خان کا معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار صدیق شاکر حاڑے کی وفات پر اظہارِ افسوس

اتوار 29 جون 2025 14:25

مظفرآباد/وادی نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے وادی نیلم کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار صدیق شاکر ہڑے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں سردار عتیق احمد خان نے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نمبردار صدیق شاکر ہڑے ایک باوقار، مدبر اور عوام دوست شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ اصولی سیاست اور خدمت خلق کو اپنی ترجیح بنایا۔

ان کی وفات نہ صرف گریس ویلی بلکہ آزادکشمیر کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور باہمی رواداری کے فروغ کے لیے جو کردار ادا کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کی وفات سے ایک خلا پیدا ہوا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔دریں اثناسابق صدر محمد شفیق جرال، سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، مرکزی چیف آرگنائزر راجہ ثاقب مجید، سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک، سردار الطاف حسین، سردار عبدالرشید چغتائی، میجر ریٹائرڈ نصر اللہ خان، چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان، چیئرپرسن خواتین ونگ سمعیہ ساجد راجہ، راجہ لیاقت، سردار عابد رزاق، سید نذر عباس شاہ، سید غلام مصطفی شاہ نقوی، راجہ محمد لطیف حسرت، سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، اجمل نکیالوی، سید ثقلین فدا کاظمی، مجید طاہر، خوشنود اعظم، رانا غلام حسین، اقبال انقلابی، سردار واجد بن عارف، شیخ مقصود، چوہدری خضر حیات، عائشہ منصف، سجاد انور عباسی، سید تصور موسوی، راجہ منیر، نسرین اختر راجہ، کوثر پروین ایڈووکیٹ، وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ، عابدہ منیر قریشی، مقصوم کاظمی، ریاض پلہاجی، افشاں سعید ایڈووکیٹ، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، عاصم عباسی، بشریٰ راجہ، راجہ زرین خان، سلیم اعوان، ساغر آزاد، آمنہ فرید مغل، آمنہ انور عباسی، سلمیٰ کاظمی، فضا ساجد راجہ، عامرہ خانم، ناہید اختر، سکندر حبیب، مریم جہانداد، خواجہ حنان پلہاجی اور دیگر نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

آمین۔