Live Updates

کربلاء کے میدان میں حق و باطل کے فرق کو واضح کیا گیا ،مولانا تقی مہدوی اور مرزا حیدر علی کا خطاب

اتوار 29 جون 2025 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا تقی مہدوی اور مرزا حیدر علی نے کہا کہ کربلاء کے میدان میں حق و باطل کے فرق کو واضح کیا گیا ،کیونکہ ظلم جب حد سے بڑھا تو امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے عزم جہاد بلند کیا اور باطل نظام و نظریہ کو نست و نابود کیا،کربلاء کی جنگ میں مختصر سے لشکر نے اپنے سے بہت بڑی لشکر سے جنگ کی اور اسلام کو ہمیشہ کیلئے مضبوط و مستحکم کیا ،کربلاء والوں نے ایسے کارنامے انجام دیئے جن کو دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی ۔

(جاری ہے)

اس جنگ میں فتنہ و فساد کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کیا گیا اور اسلام سے انحراف کرنے والے ٹولے کے چہروں کو بے نقاب کیا ۔آج بھی اسلام اور دین کے مفادات خطرے میں ہیںاور اسلام دشمن ٹولہ قتل و غارت گیری کا بازار گرم کئے ہوئے ہے ایسے میں ہمیں ہوش و عقلمندی سے کام لینا ہوگا ۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات