پشاور پولیس کی کارروائی، رینٹ اے کار سے موٹرکار خرد برد کرنے میں ملوث ملزم گرفتار، موٹرکار برآمد

اتوار 29 جون 2025 16:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) تھانہ غربی پولیس پشاور نے اہم کارروائی کے دوران چند یوم قبل رینٹ اے کار والوں سے گاڑی خرد برد کرنے میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مدعی محمد اسماعیل بابو رینٹ اے کار نے تھانہ غربی پولیس کو گاڑی خرد برد کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی تھی، ایس پی کینٹ ڈویژن نے گاڑی خرد برد کی واردات میں ملوث ملزم کا سراغ لگانے کی خاطر ڈی ایس پی کینٹ سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غربی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی، ایس ایچ او نور محمد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ جامع تفتیش کے دوران ملوث ملزم خالد حسین ولد سید وزیر شاہ سکنہ وڈپگہ کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران گاڑی خرد برد کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضہ سے قیمتی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔