سی ڈی اے پلانٹ نرسری اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کیلئے دن رات کوشاں

اتوار 29 جون 2025 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی پلانٹ نرسری اسلام آباد کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے، نرسری میں درختوں، پھل دار پودوں، پھولوں اور آرائشی پودوں کی وسیع اقسام موجود ہیں، جن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کا قدرتی حسن بڑھانا اور شہریوں کوخوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے۔

سی ڈی اے کے ایک اہلکار محمد اسماعیل کے مطابق نرسری میں کچنار، املتاس، ارجن، بیچوفیا، ریتھا، جکرانڈا، گریویلیا، چنار، مورنگا، شیشم، فڈل ووڈ، میگنولیا، ربڑ پلانٹ سمیت مختلف اقسام کے درخت اور پھلدار پودے جیسے امرود، لوکاٹ، جامن، انار، انجیر، خوبانی، آڑو اور بٹانگی شامل ہیں۔نرسری میں خوبصورت پھولدار پودے جیسے کیسیا، چمبیلی، گلاب، ہبسکس، چندنہ، نائٹ کوئن (رات کی رانی) اور دیگر اقسام موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یوکا، بوگن ویلیا، فسیکس، ڈراسینا، وِسٹیریا، سٹار جیسمین جیسے آرائشی پودے بھی اس نرسری کی زینت ہیں۔سی ڈی اے نرسری کے یہ اقدامات نہ صرف شہر کو خوبصورت بنانے میں مدد دے رہے ہیں بلکہ ایک صحت مند، سرسبز ماحول فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پودوں کی یہ وسیع اقسام اسلام آباد کو پاکستان کے سب سے خوبصورت اور ماحول دوست شہروں میں برقرار رکھنے میں معاون ہیں۔\395