وزیرداخلہ محسن نقوی کی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے زخمی جوانوں کی عیادت ،بلند حوصلے کو سراہا

آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیاہے جس قوم کے پاس آپ جیسے بہادر بیٹے ہوں اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا،محسن نقوی

اتوار 29 جون 2025 16:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں میں شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے زخمی جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ محسن نقوی نیزخمی جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بہادر بیٹے ہوں اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم وطن عزیز کے جری جوانوں کے ساتھ ہے اور سب آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ زخمیوں کی عیادت کی۔