بلدیاتی مزدور رہنمائوں کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 اور21 میں پرموشنز پر مبارکباد

اتوار 29 جون 2025 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسران آصف اکرام، ڈاکٹرسیف الرحمن ،محمد نواز نسیم ظفر اقبال،نورین بشیر کو گریڈ 21 میں ترقی ملنے، پی اے ایس گریڈ 19 کے افسرانایس ایم افضل زیدی، زبیر احمد چنہ، شاہ میر بھٹو، محمد زمان، اسد علیخان، محمد شعیب خان جدون،جاوید علی جاگیرانی_ نثاراحمد میمن کو گریڈ 20 میں ترقی ملنے پر بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدوررہنما سید ذوالفقارشاہ جسٹس آف پیس ندیم شیخ ایڈوکیٹ ،پاکستان نرسز فورم کے سربراہ سلیم مائیکل ایڈوکیٹ، حارث امین بھٹی، سید اسرار علی ایڈوکیٹ اور دیگر نے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔