اٹک میں ٹرین کے نیچے آ کر 15 سالہ لڑکا سے جاں بحق

اتوار 29 جون 2025 18:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) اٹک میں ٹرین کے نیچے آ کر 15 سالہ لڑکا سے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق اٹک اعوان شریف کے قریب راولپنڈی سے آنے والی تھل ایکسپریس کی ذد میں آ کر 15 سالہ عدنان ولد وارث خان شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچی زخمی کو طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔\378