دھمیال پولیس نے اپنی حقیقی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 29 جون 2025 19:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی حقیقی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اتوار کو پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے اپنی سگی بہن کو چھریوں کے وار سے بے دردی سے قتل کیا جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں اور اسے جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس ایسے سنگین جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :