پشاور،گزشتہ شب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی سرکاری افسر دم توڑ گیا

اتوار 29 جون 2025 19:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر فائرنگ سے زخمی سرکاری افسر دم توڑ گیا۔مقامی پولیس کے مطابق مقتول اعظم چترالی محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں اکائونٹنٹ تھے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ شب آبشار کالونی میں چہل قدمی کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق آفتاب چترالی کا رشتے دار تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ ایس پی ورسک سجاد خان نے بتایا کہ واردات کے دوران ملزمان نقدی یا موبائل فون لے کر نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔