پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کی ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑی سعید کاشانی کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 29 جون 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر رائو جاوید اقبال اور الخدمت فاؤنڈیشن بڑیکوٹ سوات کے نائب صدر حاجی نواب خان نے ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑی سعید کاشانی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملک میں مرحوم کی ہاکی کے کھیل کی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے رکھا جائے گا۔