نہروں میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دو نوجوان گرفتار

اتوار 29 جون 2025 20:10

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) رحیم یار خان کے علاقہ تھانہ سی ڈویژن پولیس نے دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی جانب سے دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس پر گزشتہ روز ڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے جاری کردہ حکم پر ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے دریاؤں اور نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 کے نفاذ اور قانونی کارروائی کے بارے میں آگاہی کے اعلانات کیے گئے  تاکہ کوئی بھی شہری کسی حادثہ کا شکار نہ ہونے پائے ۔

تھانہ سی ڈویژن کی حدود میں ثقلین ارشاد اور فرحان آدم نامی دو نوجوان صحابہ مائنر میں نہانے میں مشغول تھے جس پر پولیس نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑتے ہوئے حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :