دوارب روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل گڈانی کو بلوچستان کا ماڈل جیل بنایا جائیگا ،صوبائی وزیر

اتوار 29 جون 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری نےکہا ہے کہ دوارب روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل گڈانی کو بلوچستان کا ماڈل جیل بنایا جائیگا،جیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع ترقیاتی منصوبہ کی منظوری دی ہے، منصوبے پر عملدرآمد کیلئے فنڈزریلیز کردیے گئے ہیں، جلد عملدرآمد شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈانی جیل دورے کے موقع پر ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کیجانب سے دی گئی بریفنگ کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جیل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹراسٹوریج ٹینک، واٹربوزر اور آر او پلانٹ کی منظوری دی ہے۔صوبائی وزیرنے کہا کہ قیدیوں کو معاشرے کا ہنرمند شہری بنانے کیلئے سی ایس آرکےتحت ٹیکنیکل ورکشاپ قائم کی جائے گی ۔ جیل دورے کے موقع پر صوبائی وزیر نے قیدیوں کے مسائل سنے اورموقع پرجیل میں غریب خواتین قیدیوں کے کیسزکی پیروی کیلئے وکیل مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے جیل لنگرخانہ کے دورے کے موقع پر فراہم کئے جانیوالے کھانے کامعائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :