ٹ*آگیگاکا 11 جولائی تک مطالبات کی منظوری نہ ہونے پر احتجاج کا اعلان

پنجاب اسمبلی اجلاس میں ملازمین کش پالیسیوں پر احتجاج، متحد رہنماؤں نے حکومت کو تنبیہ کی مطالبات پورے نہ ہوئے تو چیئرمین خالد سنگھیڑہ نیا احتجاجی لائحہ عمل دیں گے، اعلامیہ جاری

اتوار 29 جون 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (آگیگا) پنجاب کے رہنماؤں پروفیسر فائزہ رعنا، رانا انوار الحق، مختار گجر، رانا لیاقت، کاشف شہزاد، چوہدری شفیق گجر، پروفیسر حسن رشید، رانا اسد، آزاد گجر و دیگر نے کہا ہے کہ 25 جون کو ہزاروں ملازمین کے احتجاج نے خود ساختہ لیڈروں اور مفاد پرست عناصر کو حواس باختہ کر دیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ آگیگا کے کامیاب احتجاج کی بدولت پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی پالیسیوں پر توجہ دی گئی اور اراکین اسمبلی نے ملازمین کے مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے فوری منظوری کا مطالبہ کیا۔انہوں نے چیئرمین آگیگا خالد جاوید سنگھیڑہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین متحد ہیں اور ان کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

قیادت ہمیشہ وقت اور حالات کے مطابق متفقہ فیصلے کرتی ہے۔آگیگا رہنماؤں نے مفاد پرست گروہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر ہر تین ماہ بعد نام اور بھیس بدل کر میدان میں آتے ہیں اور سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے قائدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، مگر ان کے عزائم ناکام ہوں گیانہوں نے کہا کہ آگیگا سرکاری ملازمین کے معاشی اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور اگر 11 جولائی (15 محرم الحرام) تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ آئندہ احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔