سوات،مینگورہ بائی پاس پر آپریشن کیخلاف مزاحمت، 16افراد کیخلاف مقدمہ درج، 8گرفتار

اتوار 29 جون 2025 22:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)مینگورہ بائی پاس پر تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے اور انتظامیہ کے خلاف مزاحمت کرنے والے 16افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت، اشتعال انگیزی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ بائی پاس پر آپریشن کے دوران کچھ مقامی افراد نے انتظامیہ کی کارروائی کو روکنے کی کوشش کی اور موقع پر موجود اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی اور مزاحمت کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن میں رکاوٹ ڈالنا اور قانون ہاتھ میں لینا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گرفتار افراد کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ دریائے سوات کے سانحے کے بعد تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلاتفریق کارروائی جاری ہے اور کسی دبا یا مزاحمت کے آگے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تجاوزات گرانے کے عمل کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :