سعودی وزیر دفاع سے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا رابطہ، دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ

پیر 30 جون 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے کے دوران دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال میں ہونے والی تازہ پیشرفت اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔