تحصیل تاندلیانوالہ بھر میں ڈرگ انسپکٹر کی آشیرباد سے جعلی اور دو نمبر میڈیکل سٹوروں کی بھرمار ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں عوامی مطالبہ

پیر 30 جون 2025 11:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقوں میں ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ تاندلیانوالہ کی آشیرباد سے جعلی اور دو نمبر میڈیکل سٹوروں کی بھرمار تفصیلات کے مطابق تحصیل تاندلیانوالہ اور گردونواح میں جعلی اور دو نمبر میڈیکل سٹوروں کی بھرمار ھے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں کیونکہ تحصیل تاندلیانوالہ کا ڈرگ انسپکٹرکام دل جمعی سے نہیں کر رہا ہے جس کی بدولت میڈیکل سٹوروں کی بھر مار ھو گئی ھے ذرائع کے مطابق ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ تاندلیانوالہ کی گرفت ڈھیلی ھونے کی وجہ سے میڈیکل سٹوروں پر ممنوعہ ادویات بھی دھڑلے سے فروخت ھونا شروع ھو گئی ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ تاندلیانوالہ اور ڈرگ انسپکٹر کی سرد مہری کی وجہ سے ایک سیل کیا گیا فاضل ہسپتال اب چور دروازے سے دھڑلے سے کام کر رہا ہے اور متعدد بار بتانے کے باوجود دوبارہ کاروائی نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

اس امر پرموقف کے لیے ڈرگ انسپکٹراور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ تاندلیانوالہ کے ذاتی موبائل نمبروں پر رابطہ کیا گیا تو کال سنی ہی نہیں ہے۔عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر صحت پنجاب صوبائی سیکرٹری صحت پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد ڈپٹی کمشنرفیصل آبادچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے مطالبہ کیا ھے کہ تحصیل بھر میں ایمانداری سے کاروائی کی جائے۔